حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے،افتخار محمد چوہدری

ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقازے پورے نہیں کیے ،قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پر تمام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئے،اپنی سیاسی پارٹی کے رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے موقع پر سابق چیف جسٹس کی گفتگو

ہفتہ 8 جون 2019 21:44

حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے،افتخار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے پاکستان کے تمام وکلا اس معاملے پر یکسو ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی پارٹی کے رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے لیے تشریف لائے اس موقع ایڈووکیٹ مدثر چوہدری (سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل)عدنان رؤف ایڈووکیٹ اور سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔

سابق جسٹس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقازے پورے نہیں کیے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کابینہ کی منظوری کے بغیر سپریم کے جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پر تمام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئے ۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس سے حکومت کی نااہلی واضح ہو گئی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ہر روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے حکومت کو عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔