ترکی کا شمالی عراق میں 43کرد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 8 جون 2019 22:06

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) ترکی نے شمالی عراق میں 43کرد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے تیرہ روز قبل عراق کے علاقے کِرکوک میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کی) کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکوک کے جنوب میں واقعے قندیل شہر ان باغیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ غاروں میں چھپے کرد عسکریت پسند ترک فوجیوں پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔ یہ مسلح تنازع 1984سے جاری ہے اور لڑائیوں میں اب تک چالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔