پنجاب میں ضلعی سطح پر فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن فیفا اور اے ایف سی کے شیڈول کے مطابق کی جائے گی، رانا شوکت علی خان

پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب میں فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کرنے کا کوئی اختیار نہیں ، گفتگو

اتوار 9 جون 2019 14:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2019ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر و میڈیا ایڈوائزر رانا شوکت علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن فیفا اور اے ایف سی کے شیڈول کے مطابق کی جائیگی اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب میں فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دور ان انہوں نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی عہدیدار پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کے پاس کلبوں کی رجسٹریشن نہ کروائے ورانہ کلب رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس نے سردار نوید حیدر کو پہلے ہی پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت سے معطل کر رکھا ہے اور اب ان کی کوئی قانونی حثیٹ نہیں ہے کہ وہ کلبوں کی رجسٹریشن کرے، انہوں نیکہا کہ کیونکہ وہ اب پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نہیں رہے اور گذشتہ ماہ پاکستان میں دورے کے دوران فیفا اور اے ایف سی کے وفد نے سردار نوید حیدر کو معطل ہو نے کی بنا پر ان سے ملاقات بھی نہیں کی۔

(جاری ہے)

رانا شوکت نے کہا کہ ملک میں کلبوں کی رجسٹریشن فیفا اور اے ایف سی کی ہدایت پر شروع کی جائیگی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان اے ایف سی کے نائب صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کریں گے انہوں نے تمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کے پاس کلبوں کی رجسٹریشن نہ کروائیں ورانہ رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔