ورلڈکپ سکواڈ میں شامل وہاب نے ایک اور خواب دیکھ لیا

قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو گی اور میرا دیرینہ خواب پورا ہو جائیگا: پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 جون 2019 15:08

ورلڈکپ سکواڈ میں شامل وہاب نے ایک اور خواب دیکھ لیا
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9جون2019ء) ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننے کے بعد وہاب ریاض نے ایک اور خواب دیکھ لیا، ان کاکہنا ہے کہ میرا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ہے،یہ تب ہی پورا ہوگا جب ہم عالمی کپ کے تمام لیگ میچوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز ترین باﺅلر نے کہاکہ عالمی کپ جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میرا بھی یہ خواب ہے کہ میں بھی ورلڈ چیمپئن ٹیم کا حصہ بنوں، پر امید ہوں کہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے ہم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوں گے اور میرا اور لوگوں کا خواب ضرور پورا ہوگا۔

ایک سوال پر وہاب ریاض نے کہا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں، ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح یہ ورلڈ کپ جیتا جائے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بمرا ہ ایک روزہ کرکٹ میں بہت اچھی باﺅلنگ کرتا آ رہا ہے،اگر اس کو ریٹ کیا جائے تو اچھی بات ہے تاہم بمرا ہ پر خود اس کا اچھا خاصاپریشر ہوگا کہ وہ اس وقت ٹاپ باﺅلر ہے، میری رائے میں ورلڈ کپ میں شریک تمام باﺅلرز ہی اس وقت اچھے ہیں، جو میچز کے دوران جو اپنی صلاحیتوں کا بہتر اندا ز میں استعمال کرے گا، وہی ورلڈ کپ کابھی بہترین باﺅلر بننے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ بھی کافی دیر رہا ہوں ، ان سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، وسیم اکرم تو میرے ویسے ہی آئیڈیل ہیں۔