لالہ موسیٰ، گجرات کے رہائشی نوجوان کو یونان میں قتل کر دیا گیا

اتوار 9 جون 2019 15:45

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2019ء) گجرات کے رہائشی نوجوان کو یونان میں قتل کر دیا گیا ، گجرات کے گائوں عادوال کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد فیاض جو کہ مانولادا شہر رہائش پذیر تھا کو دھوکہ سے تھیوا بلایا گیا اور قریبی گائوں کالیتھیا لے جا کر خنجر سے اسکا تن سر سے جدا کر دیا، پولیس نے قاتل گرفتار کر لیے ہیں جن کا تعلق تحصیل کھاریاں کے گائوں رندھیر سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا قتل لین دین کے تنازعہ کی بناء پر ہوا ہے پولیس نے مسخ شدہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :