Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان، اے این پی کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 9 جون 2019 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام صوبائی قیادت کی کال پرڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ٹی بی ہسپتال سے ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت اے این پی کے ضلعی صدرعمرخطاب شیرانی ،صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خورشید خٹک ،سابق ضلعی صدر شہاب خان ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری خان ولی خان ایڈوکیٹ ، سٹی صدرتیمورخان مروت ، دائودخان شیرانی اورسینئر نائب صدرانواراللہ صدیقی نے کی ۔

ریلی کے شرکاء نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اورجھنڈے اٹھارکھے تھے ۔یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈیرہ پریس کلب پر پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرعمرخطاب شیرانی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قوم کوتبدیلی کے سبز باغ دکھائے لیکن موجودہ حکومت مکمل ناکام ہے۔

(جاری ہے)

ان کی معاشی پالیسیاں صفرہیں ۔ لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔موجودہ حکومت کی پوری ٹیم کرپٹ اورنالائق ہے۔ اسفندیار ولی اورایمن ولی سمیت دیگرقائدین کے خلاف پی ٹی آئی غلیظ زبان استعمال کر رہی ہے ۔ موجودہ حکومت جانے والی ہے ۔ عوام عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں ۔ شہاب خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکارہے ۔ موجودہ حکومت کمزورحکومت ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات