امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

سراج الحق نے بیت اللہ شریف میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کی ،ترجمان

اتوار 9 جون 2019 16:30

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اتوار کی صبح حجاز مقدس سے واپس پاکستان پہنچے ۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نذیر احمد جنجوعہ ،ْ مولانا عبد الجلیل نقشبندی ،ْ سید عزیر حامد ،ْ طارق رضا ،ْ ملک عبدالعزیز اور عطا الرحمان نے ان کا استقبال کیااور عمرے کی مبارک بادد ی۔واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے دورے کے دوران بیت اللہ شریف میں رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کی۔