بے گھرشخص نے پودوں کے پتوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے شاندار تصاویر بنا دی
امین اکبر اتوار 9 جون 2019 16:48
بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک بے گھر شخص اپنے دن دیواروں اور عمارتوں پر تصاویر بنانے میں گزارتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ شخص یہ تصاویر صرف درختوں کے پتے، مٹی، کوئلے اور قدرتی رنگوں سے بناتا ہے۔
ہر کوئی انہیں راجو کے نام سے جانتا ہے لیکن کسی کو بھی اُن کا اصل نام معلوم نہیں ہے۔ گندے کپڑوں اور بکھری داڑھی میں وجہ سے وہ کولم شہر کی گلیوں میں گھومنے والے دیگر آوارہ منش لوگوں کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ ایک کہنہ مشق فنکار ہیں۔
(جاری ہے)
وہ درختوں کےپتے تلاش کر کےانہیں پینٹ برش کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وہ درختوں کے رس، مٹی کے گارے، کوئلے اور قدرتی رنگوں کو پینٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ راجو کہا ں سے آئے ہیں، اُن کا تعلق کہاں سے ہے ۔ انہوں نے 2011ء میں پہلی تصویر بنائی تھی۔ تصویر کے رنگ بنانے کےلیے وہ پتوں کو پیس کر ان میں مٹی ملاتے ہیں۔ اس طرح سے بھورا اور سیاہ رنگ بن جاتا ہے۔راجو کے تھیلے میں قدرتی نیلے ، پیلے اور سرخ رنگ بھی ہوتے ہیں۔انہی رنگوں سے کام لے کر راجو بہترین تصاویر بناتے ہیں۔
راجو کی حیرت انگیر مہارت دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.