گوجرانوالہ، بے سہارا اور عدم توجہی کے شکار بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مقررین

اتوار 9 جون 2019 20:40

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2019ء) بے سہارا اور عدم توجہی کے شکار بچوں کو معاشرے کا فعال فرد بنانا حکومت اور مخیر حضرات کی یکساں ذ مہ داری ہے، ایسے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، یہ بچے کسی طور بھی دوسرے بچوں سے کم نہیں ہیں ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر ملک کے لئے مفید شہری بنایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے ضلعی ناظم محمد شازب چٹھہ سٹی صدر مصطفائی تحریک ملک نصیر نقشبندی،سٹی صدر جماعت اہلسنت ڈاکٹر احمد نورانی ،سماجی راہنما ملک منیب اعوان،محمد وسیم بٹ،اجمل گجر،دائود قادری نے اے ٹی آئی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بے سہارا بچوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں رانا شعیب ،شاہ احمد نورانی،علی رضا مغل،ابوبکر مصطفی مہر،حاجی یوسف ہنجرا،رانا حامد رضا و دیگر کارکنان اے ٹی آئی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر محمد عرفان ستار نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی توجہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پر مرکوز ہیں۔تقریب کے آخر پر انجمن طلباء اسلام کی طرف سے بچوں میں باربی کیو ،آئس کریم اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔