جاپانی فنکار نے حیرت انگیز انسانی چہرہ نما پرس بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 جون 2019 23:38

جاپانی فنکار نے حیرت انگیز انسانی چہرہ نما پرس  بنا لیا

 کہا جاتا ہے کہ to put your money where your mouth is یعنی کسی بُری صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رقم خرچ کریں، بجائے اس کے کہ آپ اسے بہتر کرنے کے بارے میں باتیں ہی کرتے رہیں۔
اس جملے کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے ایک شوقیہ جاپانی فنکار نے ایک ایسا پرس بنایا ہے جو بالکل انسانی منہ  جیسا ہے۔یہ پرس اصل میں آدھے انسانی چہرے جیسا ہے، جس میں منہ کے نیچے ٹھوڑی اور اس پر ہلکی داڑھی بھی ہے۔

اسے بنانے والے فنکار نے اسے ”ڈو“(Doooo) کا نام دیا ہے۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ وہ خوفناک ترین چیز ہے، جو انہوں نے دیکھی ہے۔یہ پرس باہر سے دیکھنے میں ہی نہیں بلکہ اندر سے بھی انسانی منہ جیسا ہی ہے۔ا سے  پرس پر بنے ہونٹ پکڑ کر کھولیں تو اندر انسانی دانتوں سے مشابہ دانت بھی بنائے گئے ہیں۔اس پرس پر بنائے گئے ہونٹ انسانی ہونٹوں کی طرح نرم اور دانت انسانی دانتوں کی طرح کافی سخت ہیں۔

(جاری ہے)

بظاہر یہ نقلی گوشت سے بنے لگتے ہیں  لیکن فنکار نے اس کے میٹریل کےبارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ اس پرس کو سکے رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


یہ پرس 1 جون کو ٹوئٹر پر پیش کیا گیا تھا۔ جہاں سے یہ فوراً ہی وائرل ہوگیا۔ اس کی ویڈیو اب تک 14 ملین سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے۔پرس بنانے والے فنکار نے ابھی اس کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔ ابھی تو یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ فنکار سے تجارتی پیمانے پر بنائے گا بھی یا نہیں۔
انسانی اعضا کی شکل میں بنائی گئی یہ کوئی پہلی چیز نہیں۔ فروری میں اسی جاپانی فنکار نے ایسی مہر بنائی تھی جو بالکل انسانی انگلی سےمشابہ تھی۔ 


جاپانی فنکار نے حیرت انگیز انسانی چہرہ نما پرس  بنا لیا

متعلقہ عنوان :