غباروں سے جانور بنانے والا باصلاحیت فنکار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 جون 2019 23:39

غباروں سے جانور بنانے والا باصلاحیت فنکار

اگر آپ اپنے اب تک کے دیکھے ہوئے غباروں کے جانوروں کو ہی متاثر کن سمجھتے ہیں تو حیران ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔ جاپانی فنکار ماسایوشی ماٹسوموٹو غباروں کے جانور بنانے کے فن کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔ وہ   مکمل تفصیلات کے ساتھ   غباروں سے ایسے  حیرت انگیز جانور بناتے ہیں، جنہیں دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
ماسایوشی  چند سیکنڈ سے لیکر چند منٹوں میں ایک اوسط جانور بناتے ہیں، لیکن اپنی قابلیت کے مطابق  حیرت انگیز فن پارے بنانے میں انہیں دو سے چھ گھنٹے لگتے ہیں۔


اُن کے فن پاروں کی خاص بات یہ ہے کہ اُن میں جانوروں کی مکمل تفصیل موجود ہوتی ہے۔ ماسایوشی سادہ غباروں سے آکٹوپس،  گوہ، تتلیاں،  کنکھجورا،  سنڈیاں اور دیگر بہت سے جانور  بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


29 سالہ ماسایوشی  نے 3 سال پہلے دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ گزشتہ 7 سالوں سے غباروں سے جانور بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگلی حیات دیکھ کر متاثر ہوتے تھے اور دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا وہ اسے خود سے بنا سکتے ہیں۔


اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ  کو ماسایوشی کی  ذخیرے میں اُن کے بنائے حیرت انگیز جانور دیکھنے کو ملیں گے تو آپ غلط ہیں۔ وہ گھنٹوں محنت کر کے غباروں سے جانور بناتے ہیں ، اُن کی چند تصاویر لیتے ہیں اور پھر اس میں سوئی سے سوراخ کر کے اسے ضائع کر دیتے ہیں۔
اُن کے بنائے چند شاہکار فن پارے آپ بھی دیکھیں۔