Live Updates

وینا ملک کی مریم نواز کو'نانی اماں" قرار دیتے ہوئے لفظی گولہ باری

وینا ملک نے گھر میں گھر کر مارا ہے۔ مریم نواز اور وینا ملک کی لڑائی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سپورٹرز بھی میدان میں آگئے، وینا ملک کا پلڑا بھاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 جون 2019 12:00

وینا ملک کی مریم نواز کو'نانی اماں" قرار دیتے ہوئے لفظی گولہ باری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2019ء) معروف اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر ہے جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دے رہا ہے۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔

جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو "نانی اماں " کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ "نانی کو عزت دو" بیانیہ ن لیگ
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نانی کا جینا وینا نے حرام کردیا
ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے پول ہی کروا دیا جس میں لوگوں سے سوال کیاکہ کیا میں نانی اماں کا نام ٹھیک دیا؟۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ 91 فیصد ووٹ ایسے آئے جنہوں نے 'ہاں' میں جواب دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے ایک تصویر شئیر کی جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ اگر وینا ملک اور مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں تو آپ کس کو ووٹ دیں جس میں وینا ملک کی حمایت میں زیادہ ووٹ آئے۔
وینا ملک اور ن لیگ کے درمیان تو لفظی جنگ جاری ہے تاہم وینا ملک کے حمایتی بھی کسی سے کم نہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے گھر میں گھس کر مارا ہے۔

جب کہ ن لیگ کی طرف سے وینا ملک پر تنقید کی گئی تو انہوں نے اس بات کی زرا پرواہ نہ کی۔
وینا ملک نے اپنے حمایت میں ٹویٹس کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ بھی وینا ملک نے مریم نواز کو 'نانی اماں" قرار دیتے ہوئے اور کئی تنقیدی ٹویٹس کیے ہیں جب کہ انہوں نے شریف خاندان کے دیگر اہل خانہ پر بھی تنیقد کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات