دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 10 جون 2019 12:39

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 75400کیوسک اور اخرج 105000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد69300 کیوسک اور اخراج69300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد47100کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد44000 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد165900 کیوسک اور اخراج 158900 کیوسک،چشمہ آمد158100کیوسک اوراخراج 150000کیوسک، تونسہ آمد130300 کیوسک اور اخراج114300 کیوسک، پنجند آمد11300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 86200کیوسک اور اخراج 69100کیوسک، سکھر آمد57500کیوسک اور اخراج24300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد14200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1403.38 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1158.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.124 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔