اسد قیصر نے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا

علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری کی اطلاع پہلے دی گئی، دونوں ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق میرے پاس کوئی فائل نہیں آئی۔ ہم اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 جون 2019 13:31

اسد قیصر نے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری سے متعلق اہم دعویٰ کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2019ء) : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجھے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری سے قبل اطلاع دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہا کہ دونوں ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق میرے پاس کوئی فائل نہیں آئی۔ ہم علی وزیر اوی محسن داوڑ کے معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔سکیورٹی اداروں نےحملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا،بعدازاں سکیورٹی فورسز نے انہیں شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کمشنر آفس بنوں منتقل کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

۔س سے پہلے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ محسن داوڑنے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ واضح رہے کہ محسن داوڑ کے خلاف 26 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں فوج کی ایک چوکی پر حملے کا مقدمہ درج ہے اس مقدمے میں محسن داوڑ کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور 7 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 3 روز قبل رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے، انہیں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا تھا۔