بحیرہ عرب میں سائیکلون سے بھارت میں بارشوں کا امکان

اگلے تین دنوں میں مٹی، گرج چمک کے طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ہے،بھارتی محکمہ موسمیات

پیر 10 جون 2019 14:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون سے بھارتی ساحلی علاقوں میں اگلے دو دنوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز معمول سے زائد درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پیرکو پارہ47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

ذرائع موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں مٹی، گرج چمک کے طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباو اگلے دو دنوں میں سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، جس کے باعث کیرالہ سمیت بھارت کی ساحلی ریاستوں میں بارشیں ہوں گی۔