سرگودھا میں شدید گرمی درجہ حرات 46 سینٹی گریڈ

پیر 10 جون 2019 15:20

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) سرگودھا میں پیر کے روز بھی گرمی کا راج رہا ،درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ دن بھر شہر بھر میںگرم ہوائیں چلتی رہیں جس باعث مارکیٹوں اور بازاروں کارش کم رہا۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض نوجوانوں نے گرمی کی وجہ سے نہروں اور تالابوں کا رخ کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے گرمی کی حالیہ لہر میں دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری سفرسے اجتناب کرنا چاہیے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی حالیہ لہر کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :