امریکی شہر ڈیلاس طوفان کی زد میں،ایک شخص ہلاک،متعددزخمی

درخت اکھڑ گئے، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، پروازیں اور ٹرین سروس روک دی

پیر 10 جون 2019 15:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں طوفان نیتباہی مچا دی ،مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور تیز بارش کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا،ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھڑی دیوہیکل کرین دوسرے عمارت پر آگری، درخت اکھڑ گئے اور پول گر گئے۔

شہر کے ایئرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔طوفان کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔