تھرپارکر، تعلقہ ہسپتالوں میں بھی ہیٹ اسٹروک کے الگ الگ وارڈ قائم کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 10 جون 2019 16:49

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت تھرپارکر کی جانب سے موسمی شدید گرمی کے باعث لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ بنانے کے لئے ہسپتالوں میں گرمی سے بچاو کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں، سول ہسپتال مٹھی کے ساتھ ساتھ تعلقہ ہسپتالوں میں بھی ہیٹ اسٹروک کے الگ الگ وارڈ قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں وارڈ قائم کرکے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، انسانی زندگی کی بچائو کی ادویات اور دیگر ضروری مطلوبہ ضروریات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :