ڈیرہ اسماعیل خان، شدید گرمی کی لہر جاری، پارا 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

پیر 10 جون 2019 17:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید گرمی کی لہر جاری ،پارا 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔گرمی کی شدت ،آگ برساتی لو کے باوجود شہریوں کو درختوں کی اہمیت سمجھ میں نہ آئی ،بارش کی دعائیں مانگنے والے بھی درختوں بارے کوئی بیان نہ دے سکے ۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درختوں کی اندھا دھند کٹائی اور ہر طرف کنکریٹ کے پلازے کھڑے ہوجانے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی گزشتہ ایک عشرہ کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دوسال سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ جاتاہے ۔

اس کے باوجود ضلع ڈیرہ میں درخت لگانے کی اہمیت سے آگاہی شہریوں کو حاصل نہیں ہوسکی ۔گرمی سے بچنے کے لئے ائیر کنڈیشنر،نہروں کا رخ اور دیگر اقدامات تو کیے جاتے ہیں لیکن کوئی شخص درخت لگانے پر تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے شہر میں گرین بیلٹ پر لگائے گئے سینکڑوں پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں ۔شہر کی تقریباًتمام ہی مساجد میں ہر نماز کے بعد بارشوں کی دعا تو مانگتے نظر آتے ہیں لیکن نمازیوں کو درخت لگانے بارے آگاہی دینے کی زحمت نہیں کی جاتی۔

گرمی کی شدت سے نہ صرف شہری بڑی تعداد میں بیمار ہورہے ہیں بلکہ صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک معمولات زندگی تقریباًمعطل ہوکر رہ جاتے ہیں ۔آ ئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے،محکمہ موسمیات کے مطا بق گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے، محکمہ مو سمیات نے عوام سے شد ید گر م مو سم میں محتاط رہنے کی ہدا یت بھی کی ہے تا کہ گر می کے اثرات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :