کراچی: رابعہ سٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 10 جون 2019 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچاس سالہ شخص جاوید اقبال اپنی بیٹی کو گلستان جوہر چورنگی پر واقع اسپتال چھوڑنے جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا اتفاقیہ گولی لگنے سے موت ہوئی ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔