Live Updates

آصف زرداری کی گرفتاری کے وقت آصفہ بھٹو پریشان لیکن بلاول بھٹو کے چہرے پر مسکراہٹ

بلاول بھٹو کی بہادر نظر آںے کی کوشش یا والد کی گرفتاری پر خوشی ؟ سوشل میڈیا پر بحث چڑھ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 جون 2019 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2019ء) : نیب کی ٹیم نے سابق صدرآصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹواور اور آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں جنہوں نے والد دکو گلے لگا کر رخصت کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر انکی بیٹی آصفہ زرداری نے انہیں گلے لگا کر گالوں کو چوم کر الوداع کیا۔

بلاول بھٹو نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل بھی والد کو پیار کیا۔تاہم آصف زرداری کی روانگی اور گرفتاری کے موقع پر بلاول بھٹو کے چہرے پر موجود مسکراہٹ نے سب کی توجہ مرکوز کر لی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک بحث چڑھ گئی۔بعض صارفین نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو والد کی گرفتاری پر اتنا خوش کیوں نظر آ رہے ہیں؟۔

(جاری ہے)

۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ جب نیب آصف زرداری کو گرفتار کر رہی تھی تو بلاول بھٹو اتنے خوش کیوں تھے؟۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور جیل کاٹنا ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو کے چہرے پر یشانی کی بجائے اطمینان نظر آ رہا ہے جو کہ ان کے مخالفین کے لیے خوف کی علامت ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو والد کی گرفتاری پر خوش ہو رہے ہیں تاکہ ان کو کھل کر سیاست کرنے کا موقع مل سکے۔

جب کہ اس موقع پر آصفہ بھٹو کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ
خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت آج مسترد کی گئی جس کے بعد انہیں زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔۔ نیب نے فی الوقت فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر بالخصوص لاہور اور سندھ میں سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب آصف علی زرداری نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کل درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات