آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں صورتحال بگڑ گئی
پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے سندھ کے کئی شہروں میں فائرنگ و توڑ پھوڑ، زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش، لاہور میں بھی کئی مقامات پر احتجاج
محمد علی پیر 10 جون 2019 18:57
(جاری ہے)
دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، سینئررہنماء پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان کل احتجاج کرینگے۔ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ متنازع فیصلوں کے باجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پرپرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کیخلاف کاروائیاں کروا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔ واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو آج نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں گرفتار کرلیا ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ بلاول بھٹو اجلاس میں پہنچے تو اسپیکر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو تقریر کرنے کی اجازت دے دی۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ پی پی رہنماؤں نے شیخ رشید سے قبل بلاول بھٹو کو تقریر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اب شیخ رشید کو اجازت دے چکا ہوں اس لیے ان کو بات کرنے دیں پھر بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت دے دوں گا۔ لیکن اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس پر خوب ہلہ گلہ کیا۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ ایوان کوچلنے نہیں دے رہے۔ ماحول کوخراب کررہے ہیں۔ مجھے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے مجبورنہ کریں۔ تاہم اسپیکر نے کل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ذاتی صفائی کے لیےایک منٹ گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے بولنے نہیں دیا گیا توکسی کوبولنے نہیں دوں گا۔ مجھے تقریرکرنے نہیں دی گئی تودیکھتا ہوں پھرایوان میں کون تقریرکرتا ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے نیب سے بھرپور تعاون کیا،آصف زرداری نے کسی بھی طرح کوئی ہتھکنڈا استعمال نہیں کیا بلکہ نیب سے بھرپور تعاون کیا۔زرداری ہرموقع پر نیب میں پیش ہوتے رہے،آصف زرداری کی گرفتاری کی نوبت نہیں آنی چاہیے تھی۔ شہباز شریف نے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے آج ہی پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.