میگا کرپشن سکینڈل پر نیب کی خاموشی اور پردہ پوشی کے خلاف 24جون کو میدان میں نکلیں گے۔ایمل ولی خان

پیر 10 جون 2019 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے 14جون کو وکلاء برادری کے احتجاج کے باعث پختون قومی جرگہ عارضی طور پر ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اے این پی سینئر ججوں کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر وکلاء برادری کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ پختون قومی جرگہ کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا،انہوں نے پارٹی کے تمام ساتھیوں کو ہدایت کی کہ وہ ججز ریفرنسز کے خلاف ملگری وکیلان کے احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے احتجاج کو کامیاب کریں۔

(جاری ہے)

ایمل ولی خان نے کہا کہ دیگر احتجاجی مظاہرے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہونگے ،اے این پی18جون کو میڈیا کی آزادی کیلئے مظاہرہ کرے گی اور پریس کلب کے سامنے یر غمال کئے جانے والے میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کرے گی، اسی طرح24جون کو صوبے میں میگا کرپشن سکینڈل پر نیب کی خاموشی اور پردہ پوشی کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔