اداکار کرس پراٹ نے طلاق کے 8 ماہ بعد دوسری شادی کرلی

ہولی وڈ کے مقبول اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر کی 29 سالہ بیٹی لکھاری کیتھرین شوازنیگر سے شادی کی

پیر 10 جون 2019 21:08

اداکار کرس پراٹ نے طلاق کے 8 ماہ بعد دوسری شادی کرلی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) جراسک ورلڈ، اوینجر: انفنٹی وار اورگارڈینز ا?ف دی گلیکسی سمیت دیگر معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کرس پراٹ نے طلاق کے 8 ماہ بعد دوسری شادی کرلی۔کرس پراٹ نے ہولی وڈ کے مقبول اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز ا?رنلڈ شوازنیگر کی 29 سالہ بیٹی لکھاری کیتھرین شوازنیگر سے شادی کی۔

(جاری ہے)

دونوں نے رواں برس کے آغاز میں اچانک اس وقت منگنی کی تھی جب کرس پراٹ کی طلاق کو محض 2 ماہ گزرے تھے۔کرس پراٹ اور کیتھرین شوازنیگر کے درمیان گذشتہ چند سال سے تعلقات تھے، تاہم انہیں کبھی بھی سرعام ملتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔دونوں کی جانب سے جنوری میں منگنی کرنے کے بعد ہی دونوں کو ایک ساتھ ملتے دیکھا گیا۔کرس پراٹ اور کیتھرین شوازنیگر نے گذشتہ روز سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ا?گاہ کیا۔خیال رہے کہ 39 سالہ کرس پراٹ کی پہلی شادی 41 سالہ اداکارہ اینا فارس سے 2009 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔