چکوال، درجہ حرارت 43سنٹی گریڈ تک چلا گیا

پیر جون 21:41

چکوال۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) پیر کے روز دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا اور گرمی کی حدت صبح سات بجے سے ہی محسوس کی جانے لگی۔ درجہ حرارت 43سنٹی گریڈ تک چلا گیا اور بے شک پیر کا دن موجودہ موسم گرما کا گرم ترین دن تھا۔

(جاری ہے)

شدید گرمی اور لُو کی وجہ سے سڑکیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر ویرانی کا شکار رہے۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق موسم کی موجودہ گرم صورتحال منگل کے روز بھی برقرار رہے گی مگر اس دوران میں گیارہ جون کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بہرحال مجموعی طور پر آنے والے پانچ دنوں تک سورج اسی طرح آگ برساتا رہے گا اور چمکیلی دھوپ کی وجہ سے موسم کی حدت میں اضافہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :