مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی

تمام یونین کونسلز کو احتجاجی تحریک میں شریک کرنے کے لیے ضلعی اور تحصیل کے عہدے داران کو ذمہداریاں سونپ دی گئیں ،موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی نااہل ترین اورکرپٹ ترین لوگوں کا مجموعہ ہے

پیر 10 جون 2019 21:52

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام اٹک کی ضلعی مجلس عاملہ نے حکومت کے خلاف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ،تمام یونین کونسلز کو احتجاجی تحریک میں شریک کرنے کے لیے ضلعی اور تحصیل کے عہدے داران کو ذمہداریاں سونپ دی گئیں ،موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی نااہل ترین اورکرپٹ ترین لوگوں کا مجموعہ ہے ان سے قوم کی جان چھڑانا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ضلعی عہدے داران نے کیا ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی کی زیر صدارت پہلے اجلاس میں ضلعی ناظم عمومی مولانا سید بلال بادشاہ ،قاضی خالد محمود ،محمد قاسم وردگ ،مولانا سید بادشاہ ،مولانا مفتی سعید الرحمان قاری عبد الرئوف ،مولانا شہاب الدین ، ملک شاہد ، حافظ ہارون الرشید ،مولانا زکریا ، کلیم اللہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فنڈ کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور تین لاکھ روپے کا قائم فنڈ کو جلد از جلد مکمل کرکے ان لوگوں کی امداد کی جائے جو حکومت کے ناجائز ظلم و جبر کا شکار ہیں اور پابند سلاسل ہیں ،اسلام آباد دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تحصیلوں میں علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخیں اگلے اجلاس میں طے کی جائیں گی اس موقع پر 17جون کو ہونے والے صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مولانا بلال بادشاہ ،مولانا قاضی خالد محمود ،مولانا سعید الرحمان ،حافظ ہارون الرشید شامل ہیں اجلاس کے بعد اراکین ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق ، شیخ الحدیث مولانا سید یوسف شاہ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوردعائوں کی درخواست کی ۔

متعلقہ عنوان :