اسلام آباد اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان‘ محکمہ موسمیات

پیر 10 جون 2019 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہی گا تام مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 50، تربت، سبی 49، دادو، نورپورتھل، بھکر، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔