آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کے لیے سیپکر اسد قیصر سے بات کی ہے، خورشید احمد شاہ

پیر 10 جون 2019 22:35

آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کے لیے سیپکر اسد قیصر سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے پاکستان جمہوری ممالک کی طرح آگے بڑھے اور ادارے مضبوط ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جہموریت کی بات کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں باوقار جمہوری ملک کی طرح سامنے آئے انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کے لیے سیپکر اسد قیصر سے بات کی ہے۔