گرفتاری سے سچائی کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، آصفہ بھٹو

پیر 10 جون 2019 23:03

گرفتاری سے سچائی کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، آصفہ بھٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزدل حکمراں سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالکر اپنی حیثیت کو جائز کروایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر نہ تو کوئی کیس ہے، نہ انھیں سزا ہوئی اور نہ ہی کوئی معقول وجہ تھی کہ انھیں گرفتار کیاجائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے سچائی کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔وہ پہلے بھی تمام الزامات سے بری ہوئے تھے اور اب دوبارہ ہونگے۔