نیب احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین سے انتقام لے رہا ہے، وقار مہدی

حکومت جتنے بھی حربے اختیار کر لے فتح حق اور سچ کی ہوگی اور آصف علی زرداری ہمیشہ کی طرح ان نام نہاد اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوں گے

پیر 10 جون 2019 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف انتقام پر مبنی فیصلے اور نیب کی جانب سے گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین سے انتقام لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر حکومت کے مخالفین کے خلاف نیب کی جانب سے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔ لیکن حکومت اور نیب یہ بھول گئے ہیں کہ جنرل ضیا الحق نے بھی اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن وہ ہر قدم پر ناکام رہا ۔حکومت جتنے بھی حربے اختیار کر لے فتح حق اور سچ کی ہوگی اور آصف علی زرداری ہمیشہ کی طرح ان نام نہاد اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوں گے۔