اوہائیو کے گاؤں کا گلابی پانی بظاہر پینے کے لیے محفوظ ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 جون 2019 23:55

اوہائیو کے گاؤں  کا گلابی پانی بظاہر پینے کے لیے محفوظ ہے

کول گروو، اوہائیو کے رہائشی ایک صبح جاگے تو اُن کے نلوں میں  گلابی پانی آ رہا تھا۔ لوگوں نے حکام کو خبردار کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے لیکن اس سے کپڑے دھونے پر داغ لگ سکتے ہیں۔
کول گروو ، اوہائیو ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ اس کے رہائشیوں نے اپنے نلوں سے گلابی پانی آتے دیکھا تو بہت حیران اور فکر مند ہوئے۔ انہوں نے حکام کو اس کے بارے میں اطلاع دی۔

جب حکام کے پاس درجنوں شکایات پہنچتی تو انہوں نے ایک وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ  پانی کا یہ رنگ پمپ کی خرابی کی وجہ سے ہے۔ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نے غلطی سے پانی کے ٹینک میں بہت زیادہ سوڈیم پرمنگناٹ شامل کر دیا ۔ حکام نے یقین دلایا کہ یہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں سوڈیم پرمنگناٹ کی مقدار صحت کے لیے نقصان دہ حد سے کافی کم ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ  اس  پانی کو نلوں سے نکلنے دیں اور اس سےکپڑے نہ دھویں۔
ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ہر روز 7 پاؤنڈ سوڈیم پرمنگناٹ  ملایا جاتا ہے جبکہ اس واقعے میں  100پاؤنڈ مل گیا، جس سے پانی کا رنگ گلابی ہوگیا۔ اتنی زیادہ مقدار  میں سوڈیم پرمنگناٹ ملنے کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ  پانی پینے کے لیے خطرناک نہیں ہے۔
پرمنگناٹ کو پانی سے لوہا اور میگنیشیم ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ انہیں بڑے ذرات میں بدل دیتا ہے، جو فلٹر پکڑ لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :