Live Updates

عوامی خدمت کا سلسلہ بغیر کسی لالچ کے جاری ہے،سیاسی رہنماء رائو طاہر مشرف

منگل 11 جون 2019 14:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) عوامی خدمت کا سلسلہ بغیر کسی لالچ کے جاری ہے اور جاری رہے گا ہمارا مقصد عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے سیاست صرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کررہا ہوں تاکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرسکوں۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری اور عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات