روس اپنی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کی موجودگی میں توسیع چاہتا ہے،صدر ولادی میر پیوٹن

منگل 11 جون 2019 14:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کی موجودگی میں توسیع چاہتا ہے اور چینی تاجروں کی جانب سے روس کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔. سینٹ پیٹرز برگ میں روس چین انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم روس میں کاروباری ماحول کو بہتر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا روس سرحدی علاقوں میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے لئے خصوصی سازگار حالات کو یقینی بنائے گا، دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد معیشت سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 23 معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔