الطاف حسین کی گرفتاری، آرمی چیف نے جوکہا سچ کردکھایا

بیرون ملک جو لوگ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،پاکستان کے دشمن جان لیں!جب تک پاک فوج کے بہادر جوان ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کچھ عرصہ قبل دیا گیا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جون 2019 16:00

الطاف حسین کی گرفتاری، آرمی چیف نے جوکہا سچ کردکھایا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا بیان سچ کردکھایا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا تھا کہ بیرون ملک جو لوگ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،پاکستان کے دشمن جان لیں!جب تک پاک فوج کے بہادر جوان ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈپولیس نے بانی متحدہ الطاف حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

الطاف حسین کی گرفتاری میں پاکستان کے خفیہ اداروں کا بڑا اہم کردار ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کچھ عرصہ قبل دیا گیا بیان بھی سچ ثابت ہوا ۔ انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کیا تھا کہ بیرون ملک جو لوگ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،پاکستان کے دشمن جان لیں!جب تک پاک فوج کے بہادر جوان ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ60 سالہ شخص کو شمال مغربی لندن میں سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تحت دانستہ طور پر اکسانے یا جرائم میں معاونت فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا اور تعلق پاکستان سے ہے ۔

بیان کے مطابق انہیں پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے پولیس حراست میں تفتیش جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے سلسلے میں افسران نے شمال مغربی لندن کے پتہ پر تلاشی لی اور تفتیش کاروں نے شمال مغربی لندن میں ایک علیحدہ کمرشل پتہ کی بھی تلاشی لی۔میٹرو پولیٹن پولیس کے بیان کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ سے تعلق رکھنے والے افسران نے تفتیش کی توجہ ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی جانب سے اگست 2016 میں پاکستان میں کی گئی تقریر پر مرکوز کی جبکہ ساتھ ہی اسی شخص کی دیگر تقاریر کو بھی دیکھا جائیگا،اس پوری تحقیقات کے دوران لندن پولیس کے افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے اور تحقیقات جاری رکھیں ۔

یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔