آصف علی زر داری کی حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت

عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں، سابق صدر کی غیر رسمی بات چیت

منگل جون 16:28

آصف علی زر داری کی حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم حمزہ شہباز کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف نے میمو گیٹ پر اظہار افسوس کیا، آپ کو بلوچستان حکومت گرانے پر افسوس ہی ۔ آصف زر داری نے کہاکہ سیاست میں انسان کو پوزیشن لینا پڑتی ہے۔