پی ایس ڈی پی میں وزارت وفاقی تعلیم کی32 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ سے زائد روپے مختص کر نے کی تجویز

منگل 11 جون 2019 16:28

پی ایس ڈی پی میں وزارت وفاقی تعلیم کی32 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی میں وزارت وفاقی تعلیم کی32 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ سے زائد روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی ، دستاویز کے مطابق مالی سال 2019-20 کے پی ایس ڈی پی میںوزارت وفاقی تعلیم کے 11جاری منصوبوں 2371ملین روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی جاری منصوبوں میں قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کا قیام اور اسلام آباد کے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے جبکہ 21نئے منصوبوں کے لئے 2425ملین روپے مختص کر نے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 29ارب روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی جس میں سے جاری منصوبوں کے لئے 24887ملین روپے مختص کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :