الطاف حسین کی گرفتاری پرکراچی والوں کوکریڈٹ دوں گا، مصطفی کمال

کراچی کے لوگوں نےبہادری سے اپنا راستہ درست کیا، ورنہ سکیورٹی ادارے تو 30 سالوں سے کراچی میں آپریشن کررہے ہیں،بانی ایم کیو ایم نے ہمارے7 کارکن شہید کروائے۔ بانی متحدہ الطاف حسین کی گرفتاری پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جون 2019 16:23

الطاف حسین کی گرفتاری پرکراچی والوں کوکریڈٹ دوں گا، مصطفی کمال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کاکریڈٹ کراچی والوں کو دوں گا، کراچی کے لوگوں نے جرات اور بہادری سے اپنا راستہ درست کیا، ورنہ سکیورٹی ادارے تو30 سالوں سے موجودہیں ،اورکراچی میں آپریشن کررہے ہیں۔انہوں نے بانی متحدہ الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کریڈٹ دوں گا، کراچی کے لوگوں نے اپنا راستہ درست کیا ہے، ان میں اتنی جرات اور احساس ہے کہ ایک شخص جو ان کو غلط راستے پر لے گیا۔

توکراچی کے لوگوں نے اپنا راستہ خود بدل لیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ اللہ نے ہم سے کام لیا، ہم نے لوگوں کو آکر آگاہ کیا کہ اس طرف نہ جائیں۔ ہم نے الفاظ کو توڑ مروڑ کرپیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سیدھی سیدھی بات کی۔ بہت سارے لوگوں نے ہم پرتنقید بھی کی ، لیکن ہماری ساری باتیں سچ ثابت ہوئیں۔ سکیورٹی ادارے تو30سالوں سے موجودہیں ، آپریشن کررہے ہیں۔ لیکن ایم کیوایم سے متعلق کردار کراچی کے لوگوں کا ہے۔

ہم نے آواز لگائی توسارے لوگوں نے تبدیلی کا سوچا۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں لوگوں نے لاشیں دیکھیں، لوگ لاپتا ہوئے، الطاف حسین رات کو تقریر کرتے تھے اور راتوں رات کچھ لوگ لاپتا ہوجاتے تھے،صبح ہم شرمندہ شرمندہ پھر رہے ہوتے تھے۔کراچی میں مرنے اور مارنے والے سارے مہاجر تھے۔یہ کیسا بابا مہاجر قوم تھا جو اپنے ہی بچو ں کو مروا رہا تھا۔

میں سمجھتا ہوں کہ اس کے خلاف کسی نہ کسی کو آواز بلند کرنی تھی۔ہم نے آواز لگائی۔انہوں نے کہا کہ آج الطاف حسین کو گرفتار کیا گیا ۔ندیم نصرت،واسع جلیل ایم انور ، الطاف حسین کے کنوینئر تھے وہ امریکا چلے گئے،بیرسٹر فروغ نسیم ان کے ساتھ نہیں ہیں۔یہ اللہ کا نظا م ہے کہ اللہ چیزوں کو اپنے انجام تک پہنچاتا ہے۔الطاف حسین کی گرفتاری ان کا اپنا کیا دھرا ہے، منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقاریر،ہیں۔لیکن اب دیکھیں پاکستان میں کیسے چیزیں بنتی ہیں۔