نرسنگ سکول / ہاسٹل وہاڑی میں نرسنگ طالبات کو انتہائی غیر معیاری کھانا دیئے جانے کا انکشاف

مہنگا اورغیر معیاری کھانا کھانے سے کئی طالبات بیمار پڑ چکی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 جون 2019 17:25

نرسنگ سکول / ہاسٹل وہاڑی میں نرسنگ طالبات کو انتہائی غیر معیاری کھانا ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،11جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) نرسنگ سکول /ہاسٹل وہاڑی میں نرسنگ طالبات کو انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جانے لگا۔طالبات مجبوراً ہاسٹل کے سامنے لگی ریڑھیوں اور بازار سے کھانا منگوا کرکھانے لگیں۔ متعلقہ افسران نے کبھی سکول اور ہاسٹل کو چیک کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔ سول سوسائٹی ،شہریوں اور طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اس صورتِ حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نرسنگ سکول /ہاسٹل وہاڑی میں رہائش پذیر طالبات سے پیسے تو بہت زیادہ وصول کئے جاتے ہیں لیکن انکو دیا جانیوالا کھانا انتہائی غیر معیاری ہوتا ہے جسکے کھانے سے کئی طالبات بیمار بھی ہوچکی ہیں۔طالبات کی جانب سے کھانے کے گھٹیا معیار اور مہنگے داموں فروخت پر کئی بار سوال اُٹھائے گئے ہیں لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

غیر معیاری کھانا ملنے کی وجہ سے نرسنگ کی طالبات ہاسٹل کے سامنے لگی ریڑھیوں اور بازار سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ اسکے علاوہ بھی نرسنگ سکول اینڈ ہاسٹل مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، جس کی بناءپر طالبات بہت پریشانی کا شکار ہیں۔ وہاڑی کے اس اکلوتے نرسنگ سکول و ہاسٹل کی خراب حالت پر پر شہریوں اور طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :