ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 جون 2019 18:24

ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ مریضوں اور انکے لواحقین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک، چلڈرن وارڈ کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرفاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکی تعمیر آخری مراحل میں ہے جلد افتتاح کیا جائے گا۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد اور مریضوں کے لواحقین کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :