ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام الناس کو بھی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اپنا کردارادا کرنا ہو گا تبھی ہم ان موذی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے

منگل جون 18:25

ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام الناس کو بھی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈی ایچ اے جہلم آفس کا بھر آگہی واک کا انعقاد کیاگیا،جس میں ضلعی افسران، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش،ڈاکٹرز سمیت تاجروں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

واک کے دوران محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرکے ان سے کہاکہ وہ اس حوالے سے دیگر لوگوں میں بھی آگہی پیدا کریں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا کہنا تھا کہ جہلم میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ عوام النا س کو بھی ڈینگی کے تدارک کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو چاہیے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں اور جہاں کہیں بھی گلی محلے اور کہیں بھی پانی کھڑاپایا جائے اس کی نکاسی کا انتظام کیا جائے اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اس بارے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گھروں میں مچھر مار سپرے کیا جائے اور گھروں کے اندر ایسی جگہوں جہاں کہیں مچھر کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے وہاں فوری طور پر سپرے کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :