سندھ کی سمندری علاقوں میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سمندری طوفان آنے کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات

منگل جون 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق سندھ کی سمندری علاقوں میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سمندری طوفان آنے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ڈائریکٹر فشریز سندھ (میرین) نے سندھ کے سمندری اضلا ع کراچی، ٹھٹھہ اور سجا ول ؛سے مچھلی کے شکار پر گئے ہوئے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطًً فوری واپس آجائیں تاکہ سمندری طوفان میں امکا نی جا نی اور ما لی نقصان کے خطرے سے بچ سکے۔علاوہ ازیں جو ماہی گیر سمندر میں جانے کی تیاری میں ہیں وہ آئندہ دو سے تین دن تک سمندری حالات کی بہتری کا انتظار کریں اور سمندر میں جانے سے پہلے محکمہ موسمیات یا اس آفس سے فون نمبر 213563045 -021پر معلومات کے لیے رابطہ کریں۔#

متعلقہ عنوان :