پاکستان کی تا جر برا دری چین کو ایک اچھا دوست اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ساتھی سمجھتی ہے، انجینئر دارو خان اچکز ئی

منگل 11 جون 2019 22:41

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) پاکستان کی تاجر برادری چین کوایک اچھا دوست اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ساتھی سمجھتی ہے۔ پاکستان کے مختلف منصو بو ں میں چینی انٹر پرائز کی شراکت چا ہے وہ فنی طو ر سے ہو یا مالیاتی طور پر ہو پاکستان سے باہمی مفادات، مضبوط روابط اور خلوص پر مبنی باہمی تعلقات کی عکاسی ہے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے 14 ویں چائنہ سائوتھ ایشیاء بزنس فورم اور دوسری چائنہ سائوتھ ایشیا کاپوریشن فورم کے موقع پر کیا۔

یہ فورم چین کی وزارت خارجہ اور چین کو نسل برائے بین الاقوامی تجارت فروغ یونان کونسل نے کنمنگ چین میں منعقد کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ چین سائوتھ ایشیاء بزنس فورم کی ابتداء 2006ء میں CCPITاور جنو بی ایشیاء ممالک کی ٹریڈ باڈیز کے درمیان مشترکہ منصوبے کے طور پر ہو ئی۔ یہ فورم پہلے تجا رت کے لئے قائم ہوا جو اب چین اورجنوبی ایشیائی ممالک کی انٹر پرائزز کے درمیان اقتصادی اتحاد کو فروغ دے رہا ہے۔

اس فورم کی آغاز میں سے سائوتھ ایشیاء چین کی برآمد ات 35 ارب ڈا لر تھی جو بڑھ کر 118 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ سائوتھ ایشیاء سے چین کی درآمدات 15 بلین ڈالر سے بڑھ کر 22 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چین کی جنو بی ایشیاء میں سر مایہ کاری زیادہ تجارت ضروری ہے با نسبت کے کیونکہ سر مایہ کاری معیشت کے مختلف شعبو ں پر مثبت اثرات مرتب ہوتی ہے ۔

سر مایہ کاری سے ٹیکنالو جی کی منتقلی ، اقتصادی تر قی اور روزگار کے مواقعو ں میں اضا فہ ہوتا ہے جبکہ تجارت سے جنوبی ایشیاء کو چین کی کم لاگت اشیاء تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنو بی ایشیاء میں چین کے ساتھ معاشی روابط استوار کر نے کے بہت سے ممکنہ مواقع موجود ہیں۔ چین سائوتھ ایشیا بز نس فورم جنوبی ایشیاء کے ممالک کے لئے معاشی و تجارتی طور پر باہمی تعاون کے فروغ اور اپنی اشیاء کی مارکیٹنگ کے لئے بہت اہم موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ اس فورم میں مجموعی طور پر 74 ممالک سے تقر یباً4,000 کمپنیز شرکت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سر مایہ کاری کے لئے ایک بہترین مارکیٹ ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی کاروباری پالیسیز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سی پیک منصوبے سے جڑے صنعتی مراکز میں تمام ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس سے مقابلے کی سطح بڑھے گی اور تمام ممالک کو موقع فراہم کرتی ہے۔