مالی بل 2019ء میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کے حوالے سے نئی شق متعارف کرائی گئی‘ ایسا فرد جو 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد خریدے گا وہ اس جائیداد کی کل مالیت کا پانچ فیصد بطور جرمانہ ادا کرے گا

منگل 11 جون 2019 23:18

مالی بل 2019ء میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) مالی بل 2019ء میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کے حوالے سے نئی شق متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی ایسا فرد جو 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد خریدے گا وہ اس جائیداد کی کل مالیت کا پانچ فیصد بطور جرمانہ ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل 2019ء کے مطابق نقد یا بیئرر چیک کے ذریعے 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر 75-A کی نئی شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت ایسے فرد کو خریدی گئی جائیداد کی کل مالیت کا پانچ فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔