وفاقی حکومت کھلے کانوں ، ذہن سے ملک کی حالت پر توجہ دے ، ڈاکٹر فاروق ستار

،مہنگائی اور بیروزگاری نے نہ صرف عوام کی کمر توڑ دی ہے بلکہ انہیں زندہ درگور کردیا ہے،کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

منگل 11 جون 2019 23:31

وفاقی حکومت کھلے کانوں ، ذہن سے ملک کی حالت پر توجہ دے ، ڈاکٹر فاروق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کھلے کانوں اور ذہن سے توجہ دے ملک کس حال میں ہے۔عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے نہ صرف عوام کی کمر توڑ دی ہے بلکہ انہیں زندہ درگور کردیا ہے۔

عوام کو خدشات ہیں کہ بجٹ کے بعد ٹیکسس مزید بڑھ جائینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سابق پارلیمینٹیرین کے ہونے کے ناطے سے معیشت اور بجٹ پر میری اور ساتھیوں کی نظر رہی ہے اور وزیر اعظم، مشیر مالیات حفیظ شیخ اور ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی صاحب کے سامنے تجاویز رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا پی ٹی آئی حکومت ایک بھی معاشی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے اس وقت سرمایہ کاری کے عمل کو بحال اور تیز کرنے کی ضرورت ہے مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انکو ترجیح دینے کی ضرورت ہے ،سرمایہ کاری سے لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک کی ترقی کی شرح نمو میں اضافہ ہوگا، غربت ختم ہوگی۔#