کس کی لاش الطاف حسین کو سالگرہ پر بطور تحفہ پیش کی گئی؟

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کی لاش انکی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ پیش کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 جون 2019 11:14

کس کی لاش الطاف حسین کو سالگرہ پر بطور تحفہ پیش کی گئی؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کی لاش ان کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سالگرہ ہوتی ہے اور فیصلہ یہ کیا گیا کہ 16 ستمبر کو الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کر کے تحفہ دینا ہے۔

اس طرح بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ سے ایک دن پہلے ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کیا گیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی الطاف حسین نے ناراضگی چل رہی تھی۔جس کے بعد کراچی سے دو بندے آئے اور انہیں ڈاکٹر عمران فاروق کے بارے میں بتایا گیا جو ان کی ریکھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پھر الطاف حسین کی سالگرہ سے قبل ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کیا گیا اور الطاف حسین کو یہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گذشتہ روز گرفتارکیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔ لندن پولیس نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر اور پاکستان مخالف تقاریر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص سے متعلق تحقیقات کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو 6 ماہ سے تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔