ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے محمد نورالہدیٰ کو اپنا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا

محمد نورالہدیٰ عوام کے مسائل ایوان زیریں تک پہنچانے میں بھی ممبر پنجاب اسمبلی کی معاونت کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 جون 2019 12:13

ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے محمد نورالہدیٰ کو اپنا میڈیا کوارڈینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے سوشل ورکر اور کالم نگار محمد نورالہدیٰ کو اپنا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ محمد نورالہدیٰ ممبر پنجاب اسمبلی کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا میں ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے حوالے سے بھی سعدیہ سہیل رانا کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد نورالہدیٰ پی آر کے طالبعلم ہیں اور میڈیا روابط اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے تجربہ رکھتے ہیں۔ محمد نورالہدیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ سعدیہ سہیل رانا کے ساتھ ملکر عوام کو درپیش مقامی مسائل کو اسمبلی کے فلور تک پہنچانے اور ان کے حل کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ محمد نورالہدیٰ کا کہنا ہے کہ سعدیہ سہیل رانا ایک مخلص اور ملنسار رکن اسمبلی ہیں ، سعدیہ سہیل کے ساتھ کام کرکے انہیں مزید سیکھنے اور اپنی گرومنگ کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔