امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

بدھ جون 13:23

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ معمولی کمی کے ساتھ 1327.41 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1324.67 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1328.83 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1332.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :