یونان میں پناہ گزینوں کی کشتی اٴْلٹنے سے 7 افراد ہلاک

بدھ 12 جون 2019 13:23

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) یونان کے جزیرے لاسبوس میں پناہ گزینوں کی کشتی اٴْلٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 57 افراد کو بچا لیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 لڑکیاں، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا گیا ہے۔ دوسری طرف ریسکیو حکام کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں بحریہ کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی اٴْلٹ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :