Live Updates

غریب دوست بجٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے، بجٹ کی بنیاد حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں پر رکھی گئی ہے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

بدھ جون 13:29

غریب دوست بجٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے، بجٹ کی بنیاد حکومت کی دانشمندانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے وفاقی بجٹ 2019-20ء کو غریب دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہ حکومت نے خام مال اور دیگر مصنوعات پر ڈیوٹی میں کمی کی ہے جو ایک مثبت عمل ہے۔اس کے علاوہ ہم معیشت کے کئی شعبوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں بھی لائیں ہیں جو قبل ازیں ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح نافذ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ امیر طبقات پر ٹیکس لگایا جائے جبکہ دوسری جانب کم آمدنی والے طبقات کے لئے تنخواہ میں اضافہ کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت نے فاٹا کی ترقی کے لئے بھی 152ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سیکٹرز پر خصوصی توجہ دی ہے جو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کراچی لئے 9 ترقیاتی پیکیجز اور 43ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وفاقی حکومت اس کے علاوہ کراچی میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کی بھی فنانسنگ کرے گی۔
بجٹ 20-2019ء سے متعلق تازہ ترین معلومات