روس کی ہواوے کو اپنی ڈیوائسز میں روسی سافٹ ویئر ایکوسسٹم کے استعمال پر غور کی پیشکش

بدھ جون 13:35

روس کی ہواوے کو اپنی ڈیوائسز میں روسی سافٹ ویئر ایکوسسٹم کے استعمال ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) روس نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی بہت سی ڈیوائسز میں روسی سافٹ ویئر ایکوسسٹم کے استعمال پر غور کرسکتی ہے۔یہ بات روسی وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن کونسٹینٹین نوسکوف اور ہواوے بورڈ کے نائب چیئرمین گوائو پنگ کی ملاقات بارے تفصیلات سے آگاہ ذرائع نے طاس کو بتائی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ گوگل اور ہواوے کے درمیان تنازعے سے روسی صارفین متاثر نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ مقامی ارورا آپریٹنگ سسٹم (او ایس )، سوشل میڈیا، سرچ انجن اور اینٹی وائرس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ روسی وزیر برائے ٹیلی کام اور ہواوے بورڈ کے نائب چیئرمین کے درمیان ملاقات میں صرف ارورا سسٹم پر بات نہیں ہوئی بلکہ ہواوے کو روسی سافٹ ویئر کے ایک ایکوسسٹم اور اس کے علاوہ سوشل میڈیا، سرچ انجن، اینٹی وائرس اور دیگر اشیاء کی پیشکش بھی کی گئی۔